دبئی (نیوزایجنسیاں)تاریخ کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اظہر علی اور دویندرا بشو کو عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا ہے اور دونوں کھلاڑی کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔پاکستان کا رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے ۔دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 302 رنز کی اننگ کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے اظہر علی پانچ درجہ ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 12ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 174 رنز کے عوض دس وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر بھی گیارہ درجے بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اظہر علی پاکستان کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں جہاں اس سے قبل حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے یونس خان عالمی درجہ بندی میں سب سے اوپر پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق گیارہویں نمبر پر موجود ہیں، اظہر علی کی تقری کے ساتھ ساتھ اسد شفیق کو تین درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 87 اور دوسری اننگ میں 116 رنز بنانے والے ڈیرن براوو بھی آٹھ درجے چھلانگ لگا کر 20ویں نمبر پر سرفراز احمد کو جوائن کر لیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں اسٹیو اسمتھ پہلے، جو روٹ دوسرے اور ہاشم آملا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باو¿لرز کی درجہ بندی میں یاسر شاہ میچ میں سات وکٹیں لے کر اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ چار وکٹیں لینے والے محمد عامر 60ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔باو¿لرز کی رینکنگ میں روی چندرہ ایشون پہلے، ڈیل اسٹین دوسرے اور جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ادھر بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز میں چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں ہر حال میں 1-0 سے کامیابی درکار ہے جبکہ 2-0 سے فتح کی صورت میں انگلینڈ آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔اگر بنگلہ دیش سیریز 1-0 سے جیتنے میں کامیاب رہا تو وہ 57 پوائنٹس سے چھلاگ لگا کر 72 پوائنتس حاصل کر لے گا جبکہ 2-0 سے جیت کی صورت میں اس کے ہوائنٹس 75 ہو جائیں گے۔سیریز میں 1-. سے شکست کی صورت میں انگلینڈ کے پوائنٹس کم ہو کر 103 جبکہ 2-0 سے ہار کے نتیجے میں 102 ہو جائیں گے۔
Tag Archives: azhar-tesat
تاریخی ٹیسٹ میں اوپنرزنے تاریخ رقم کردی، اظہر علی کی سنچری
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز نے کمال کر دیا ،ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سینچری جبکہ سمیع اسلم نے90رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے گلابی گیند کا بھرتا بنا دیا ،دونوں شاہینوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 215رنز کی تاریخی پارٹنر شپ کھیلی۔دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی جانب سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اظہر علی نے اپنی بیٹنگ کا آغاز جارہانہ انداز میں کیا تھا ،انہوں نے 11چوکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی جبکہ ان کے ساتھی سمیع اسلم نے9چوکوں کی مدد سے90رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔