Tag Archives: Beauru

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق سےکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری مذہبی امور مرزا سہیل عامر کو سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز،ایم ڈی پیپر عامر حسن کو سیکرٹری قومی تاریخ،ورثہ، پیربخش جمالی کو سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان افتخار حسین بابر کو سےکرٹری وفاقی محتسب،رابعہ عدیلہ جویری کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج انسانی حقوق ڈویژن اور شعیب احمد صدیقی کو سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کردیاگیا ہے جبکہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف کو سیکرٹری مواصلات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔