اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں ورلڈ انڈر 18 سنوکر چمپئن بننے والے نسیم اختر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نسیم اختر نے رواں ماہ 11 جولائی کو ہی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ورلڈانڈر18 سنوکر چمپئن کے فائنل میں چین کے پی فن لی کو شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سنوکر چمپئن نے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم سے سکالر شپ دینے کی اپیل کی تھی جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوجوان سنوکر چمپئن کیلئے اب تک کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پی پی پی چیئرمین نے ان کی اپیل کا جواب دے دیا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکرایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید کریم نے سکالرشپ کی یقین دہانی کروا دی اور اس حوالے سے نسیم اختر اور پی بی ایس اے حکام کے درمیان ایک ملاقات بھی طے کی گئی، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ورلڈ انڈر 18 سنوکر چمپئن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سن کر خوش ہیں کہ پی پی پی کے چیئرمین نے ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔
Tag Archives: bilawal bhutoo
نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا، بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اب نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی، ہمارے دور میں ہی انسانی حقوق کا بل منظور ہوا اور اب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی خود مختاری اور اطلاعات تک عوام کی رسائی کے حق کے بل کا نفاذ کیا جائے حکومت شفافیت نہیں چاہتی اس لیےاطلاعات تک رسائی کے بل کا نفاذ نہیں کررہی۔بلاول زرداری نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے حکومت سے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کرنے کو کہا لیکن اب تک تو کئی صحافیوں کے قتل کیسز پر تحقیقات بھی شروع نہیں ہوسکی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اوراخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سےملک مفلوج ہوگیا ہے ان کا استعفیٰ ملک و قوم کے مفاد میں ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہےوہ بھی جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گے۔
بلاول کی زیر صدارت اجلاس ….بڑا فیصلہ کر لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت کیلئے وہ آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کے دھرنے اور حکومتی رابطوں سے متعلق بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں خورشید شاہ ، اعتزا ز احسن ، لطیف کھوسہ ، سعید غنی سمیت اہم رہنما شریک ہونگے ۔