Tag Archives: black money

غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو ختم کئے جانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کردی ہے۔ سینیٹ نے گزشتہ ہفتے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بتدریج بند کرنے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ غیر قانونی لین دین میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایوان بالا میں قرارداد کی منظوری کے بعد کاروباری و تجارتی حلقوں اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ملک میں رائج سب سے بڑے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبروں پر لوگوں کی جانب سے غیر ملکی کرنسی بالخصوص ڈالر اور سونا خریدنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا تھا تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔ وفاقی وزارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے سے متعلق گردش ہونے والی خبریں بے بنیاد ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند نہیں کیا جارہا۔ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کے لیے بھی مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ گزشتہ مال کے دوران ملک میں زیر گردش کرنسی کا 17 فیصد حصہ 5 ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل تھا۔