اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ختم نبوت شق کے حوالے کمیٹی بن چکی ہے‘ سازش ہے یا جان بوجھ کر تبدیلی کی گئی‘ مزید بات رپورٹ آنے پر کروں گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا نوازشریف خود اپنے آپ کو نہیں بچا سکے تو وہ ممتاز قادری کو کیسے بچاتے۔ وکلاءاور پولیس کی ہاتھا پائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں جب آیا تو اس وقت 3سے چار وکیل تھے‘ میرے احتساب عدالت میں جانے کے بعد ہلڑبازی ہوئی ہے جس کا مجھے علم نہیں۔
Tag Archives: captain-safdar
جے آئی ٹی کی تیسری رپورٹ ،کیپٹن صفدر بارے درخواست مسترد
اسلام آباد(آن لائن) پانامہ لیکس جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے اپنی تیسری رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیا کی سربراہی میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔جس میں سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے تیسری رپورٹ تیار کی گئی۔جے آئی ٹی آج 22جون کو اپنی تیسری45روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کے بیانات کو بھی شامل کیا ہے۔جے آئی ٹی نے 23 جون کو رحمان ملک کو طلب کیا ہے۔سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو جے آئی ٹی نے 24 جون کو طلب کیا ہے۔اس سے قبل کیپٹن صفدر نے عمرہ کے لئے جانے کی غرض سے وقت مانگا تھا۔تاہم گذشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست جے آئی ٹی نے مسترد کر دی ہے۔جے آئی ٹی اس سے قبل سپریم کو رٹ میں اپنی 30روزہ رپورٹ 7جون کو جمع کرا چکی ہے۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کے بیانات کے علاوہ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد اور وزیر اعظم کے قریبی عزیر طارق شفیع کے بیانات بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی ڈیڈ لائن 7 جولائی کو ختم ہو جائے گی ، حتمی رپورٹ کے بعد کاسپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گی۔ قانونی ماہرین کی اکثریت کی رائے ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت ہوگی۔شریف فیملی ، عمران خان اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلا کو رپورٹ پر دلائل کا موقع دیا جائے گا۔ بعض ماہرین کے خیال میں مشترکہ ٹیم کی رپورٹ پر حتمی فیصلے کیلئے نئے بنچ کی تشکیل بھی خارج از امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق جے آئی ٹی حقائق جاننے کیلئے بنائی گئی ، حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں فوجداری کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔