کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی طب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شہرقائد میں وبائی شکل اختیار کرنے والی بیماری چکن گنیا کا وائرس درحقیقت بھارت سے آیا ہے ۔کیونکہ بھارت میں گزرشتہ چند برسوں کے دوران یہی مسئلہ رہا ہے ۔ اس سال بھی یہ بھارت کے کئی شہروں میں پھیلا ہوا ہے ۔کیونکہ پاکستان میں میں یہ وبا مشاہدے میں بھی کبھی نہیں آئی۔واضح رہے کہ چکن گنیا پھیلانے والا مچھر وہی ہے جس سے ڈینگی پھیلتا ہے ۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ جان لیوا مرض نہیں بلکہ ایک ہفتہ یا 10دن تک رہہ کر خود باخود ختم ہو جاتا ہے ۔