Tag Archives: Chief of Army Staff (COAS) chairing the 204th Corps Commanders’ Conference at General Headquarters. ONLINE PHOTO

کورکمانڈرز کانفرنس سے آگیا سخت پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) عسکری قیادت نے کہا ہے کہ  افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بنیادی کردار ادا کیا، الزام تراشی مسائل کا حل نہیں، زمینی حقایق کو سمجھا جائے، ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، ہمارے نزدیک کوئی اچھا برا دہشت گرد نہیں سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،  اپنے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 204ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔کانفرنس میں ملکی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ ، آپریشن رد الفساد کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھی غور کیا اور مشرقی اور مغربی سرحدوں پر آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا گیا ۔کور کمانڈر کو آپریشن ردلفساد کی اب تک پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔کانفرنس میں عسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ  ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپریشنز جاری رہیں گے ہمارے نزدیک کوئی اچھا برا دہشت گرد نہیں سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے خطے کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا  اپنے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائینگے۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ  الزام تراشی مسائل کا حل نہیں،زمینی حقایق کو سمجھا جائے،  افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بنیادی کردار ادا کیا۔