لاہور (خصوصی رپورٹ) نیب لاہور نے پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کو آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔ تفیصلات کے مطابق ملزم ایس ایچ او محمد اسماعیل اس وقت ساہیوال میں تعینات تھا جبکہ نیب لاہور کے پاس ملزم کے خلاف کرپشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ ملزم نے دوران سروس ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے بنائے۔ ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق زرعی زمینیں‘ مختلف گاڑیاں‘ بنگلہ جات کے علاوہ کئی سوسائٹیوں میں پلاٹس وغیرہ شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بینک اکاﺅنٹس میں لاکھوں روپے موجود پائے گئے۔ نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 2016ءمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر شکایت موصول ہوئی جس پر ستمبر 2016ءمیں انکوائری شروع ہوئی جو فروری 2017ءمیں انویسٹی گیشن کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئی۔ نیب لاہور نے موجود شواہد کی روشنی میں ملزم کی اوکاڑہ سے گرفتاری عمل میں لائی اور ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔
تھانیدار گرفتار
Tag Archives: Corruption.jpg
روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن …. حیرت انگیز خبر سے ہلچل مچ گئی
لاہور(ویب ڈیسک) سر براہ میڈیا سیل تحرےک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان مےں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے جب تک کر پشن ختم نہےں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہےں گے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سےاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہےں رہےگا ‘خےبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ‘ملک مےں بجلی کی لوڈشےڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی جےسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے حکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگاانہو ں نے مز ید کہا کہ اس بات مےں کسی کو شک نہےں ہو نا چاہےے اگر ملک مےں جزا اورسزا کا نظام نہےں ہوگا تو ملک کبھی ترقی نہےں کر سکتا ‘ ملک مےں احتساب کی راہ مےں رکاوٹےں ڈالنے کی بجائے ملک مےں شفاف احتساب کو ےقےنی بننا ہوگا ورنہ ملک مےں تباہی اور بر بادی قوم کا مقدر ہےں گی۔
بینک آف خیبر میں 3ارب کی کرپشن ….حیرت انگیز انکشافات
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو نواز فوبیا ہے ، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ،ہم نے کوئی استثنیٰ نہیںمانگا لیکن پارلیمنٹ ہاﺅس کے استحقاق کو بھی مجروع نہیںکیا جاسکتا ،شیخ رشید کو مسلم لیگ(ن) نے لف گھا س نہیں ڈالی ،اس وجہ سے چیخ رہے ہیںجبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ اگر سراج الحق بنک آف خیبر میں تین ارب کی کرپشن کاکیس سپریم کورٹ میں لے کر آتے توہمیں اس پر خوشی ہوتی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق میڈیا پر لمبے لمبے بیان کی بجائے عدالتی کارروائی پر توجہ دیں ، ان کی سنجیدگی کا مظاہرہ یہی سے کیا جاسکتا ہے کہ وہ عدالت میں آکر سوئے رہتے ہیں ، پانامہ پیپرز کی جنگ میڈیا پر لڑی جارہی ہے ، مقدمے میں الزام اور جھوٹ کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ہے ، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ غیر قانونی طورپر پیسہ ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا جائے ، آج عدالت میں 20ارب ڈالر فوری ریمیٹنس کرنے کا کہا گیا تاکہ نوازشریف پر الزام عائد ہو سکے اور پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق ہو جائے ، عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ پاکستان کے کن دشمنوں کے لئے کام کررہے ہیں؟، عمران خان کو چاہیے کہ وہ میڈیا کی بجائے عوام میں جاکر سیاست کریں ، عمران خان کے پاس عدالت میں پیش کر نے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہوتا لیکن دباﺅ ڈالنے کے لئے آ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید کو نواز فوبیا ہو گیا ہے ،کبھی عمران خان دارالخلافہ ،الیکشن کمیشن ، نیب اور پارلیمنٹ کا گھیراﺅ کرتے ہیں تو کبھی اقتصادی راہ داری جو ملک کے لئے گیم چینجر ہے اس پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ چینی حکومت حالات خراب ہونے کے باعث یہاں پر کام شروع نہ کرسکے ۔نوازشریف 2018ءکے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے اور عمران خان کا بچپن کا وزیراعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے حکمران اپنے صوبے کی کرپشن پر تو بات کرتے نہیں اور نہ ہی اپنے وزراءسے استعفے لیتے ہیں لیکن دوسروں سے استعفے لینے کا ان کو بہت شوق ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جب سراج الحق کو اس عدالت میں دیکھتا ہوں تو مجھے بہت تعجب ہوتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ انہیں تو پشاور ہائیکورٹ میں ہونا چاہئے تھا اور کے پی کے میں جو انصاف کچلا جا رہا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ جب بینک آف خیبر کے ایم ڈی چیخ چیخ کر دہائیاں دیتے رہے کہ ان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے جب سراج الحق تو چپ رہے اور کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں کرپشن نہیں ہے۔ سراج الحق کی پارٹی کے رہنمااور وزیر خزانہ بینک آف خیبر پر ناجائز دبا ڈالتے رہے اور خیبر بینک کو لوٹتے رہے ، کاش وہ اس وقت بھی جاگتے اور پشاور ہائیکورٹ میں جاتے اور اس مقدمے کو لے کر سپریم کورٹ میں آتے اور کہتے کہ بہت ظلم ہو رہا ہے، میں چپ نہیں رہوں گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تو عدالت میں اپنی تمام ٹرانزکشن کی تمام تر تفصیلات ثبوتوں کے ساتھ پیش کر دی ہیں۔ عمران خان کو وزیر اعظم کے خلاف چھوٹی پٹیشن کا جواب مل گیا ۔ اب عمران خان کب مریم نواز سے کب معافی مانگیں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 52 کروڑ روپے ٹیکس میں ڈیکلیئر کر دیئے گئے ہیں اب عمران زکواة اور خیرات کے نام پر بنائے جانے والے شوکت خانم ہسپتال کے 7 ملین ڈالر کا حساب دیں جو کہ مسقط اور فرانس میں بھیجے گئے ہیں ۔ لیگی راہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان جواری کرکٹر ہیں اب وہ عوام میں ہارا ہوا میچ سپریم کورٹ میں آ کر پانامہ کے نام پر جیتنا چاہتے ہیں عمران خان کے پاس باپ اور بچوں کا حساب نہیں مگر شریف فیملی اپنے پوری تین نسلوں کا حساب عدالت میں پیش کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو وزیر اعظم کے خلاف غلط بیانی کی تھی اس کے دستاویزات عدالت میں پیش کر دیئے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جو پی ٹی آئی والے ہماری کرپشن پر بات کرتے ہیں وہ پہلے 7 ملین ڈالر کا حساب دیں جو شوکت خانم کے مسقط اور فرانس میں بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب بس اس پر عدلیہ کی مہر لگنی باقی ہے کیونکہ ان میں اجتماع شعور باقی نہیں رہا اور عوام ان کا جھوٹ اور سچ جان چکے ہیں ۔ آج پاکستان کی معیشت کو بین الاقوامی طور پر سراہا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں تیز ترین ملکوں کی ترقی میں شامل ہے ۔ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے کراچی میں امن قائم کیا لیکن اس کے بدلے میں عمران خان نے گولی گلوچ اور الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔جلد ہی وزیر اعظم پانامہ لیکس کے کیس میں بھی سرخرو ہوں گے اور 2018 سے لے کر 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے ۔مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا کہ جس طرح عدالت میں کیس آگے بڑھتا جا رہا ہے اسی طرح مخالفین کو مایوسی ہوتی جا رہی ہے اگر پی ٹی آئی والے اسی طرح ریگولر سکول میں جاتے تو وہ جھوٹ نہیں بولتے اور عدالت کی طرح پی ٹی آئی اراکین ریگولر پارلیمنٹ میں جاتے تو آج عوام کے مسائل حل ہو جاتے ۔عمران خان کو کرکٹ میں جوا کیھلنے کی عادت تھی اسی طرح عمران خان پانامہ کے نام پر عوام میں ہارا ہوا میچ سپریم کورٹ میں جیتنا چاہتے ہیں لیکن یہاں بھی وہجوا سے جیتنے والا میچ ہار جائیںگے۔
462ارب روپے کی کرپشن ….وزیر مملکت سے پوچھ گچھ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیب نے وزیراعظم نواز شریف کابینہ کے اہم رکن وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری مفتاح اسماعیل کو 462 ارب روپے کرپشن سکینڈل میں شامل تفتیش کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔