لندن ۔ 02 مارچ (ویب ڈیسک) فلمی سلسلے ہیری پوٹر فیم اداکارہ ایما واٹسن اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنانا پسند نہیں کرتیں،ایما واٹسن نے ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے پبلک اور پرائیویٹ زندگی کے درمیان ایک حد فاصل رکھنا بہت ضروری ہے ان کے پرستار ان سے اس بات سے شاکی رہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ سیلفی نہیں کینچھواتیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹریک نہیں کروانا چاہتیں کیونکہ ان کا پرستار ان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد اس کو دو سیکینڈ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا ہے اور میں سیلفی لینے کے مقام کے 10 میٹر کے قطر میں بڑی آسانی سے ٹریس کی جا سکتی ہوں جس سے میری ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے،اداکارہ نے کہا کہ ان کی عوامی اور نجی زندگی مے درمیان فرق کی لکیر ہونا ان کے لئے بہت ضروری ہے۔میں اپنے پرستاروں سے بات چیت اور آٹوگراف دینے کے لئے حاضر ہوں لیکن ان کے ساتھ تصویر کے لئے ”سوری “ہے۔ایما واٹسن کی آنے والی فلم” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“جلد ریلیز ہونے والی ہے۔