Tag Archives: Fawad-Chaudhry

اگر ایسا ہوا تو وزیر اعظم سمیت پورا خاندان گرفتار ہو گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاپابھی پاپی ہیں اور بچے بھی پاپی ہیں، انکوائری مکمل ہوگئی ہے، اور اب آپ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں بھیج دیں، کیس ٹرائل کورٹ میں گیا تو وزیراعظم سمیت پورا خاندان گرفتار ہوگا، حکومت کے مشیروں کا100فیصد دماغ سٹھیاگیا ہے، دکھ ہے وزیراعظم کے صرف 48گھنٹے رہ گئے اور ابھی تک دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر نہیں بنایاگیا، عمران خان کو نااہل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، فواد چوہدری نے کہا کہ آج کیپٹن صفدر کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، ماہانہ پرداماد بنتے ہیں تو ایسے مسائل ہوتے ہیں ، ان کی تمام دستاویزات جعلی ہیں، یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، آج ہمارے وکلاءبھی 15,15منٹ دلائل دینگے، اس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے گذشتہ روز کچھ کاغذات عدالت میں پیش کرنے کا کہا جسے کچھ میڈیا ہاو¿سز نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، امید ہے کہ پیمرا غلط دستاویزات پیش کرنے والے چینلز کا نوٹس لے گا، جبکہ عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات پرانی ہیں، اور معزز جج نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرنے پر دفعہ 476کا کیس بنتا ہے ، نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کو آرٹیکل 62,63کے تحت وزیراعظم کو نااہل کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا، قومی اسمبلی ابھی سے تیاری شروع کردے، کیونکہ پارلیمنٹ کو اگلے ہفتے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنا پڑیگا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو آرٹیکل 62,63 کے تحت وزیراعظم کو نااہل کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جانے کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں آئیگا یا نئے انتخابات ہونگے، اس کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمنٹ میں ہوگا، علی محمد خان نے کہا کہ حکمران خاندان جائیداد کے ذرائع بتانے کیلئے تیار نہیں، ملک میں تمام افراد کیلئے یکساں قانون چاہتے ہیں، حکمران عدالت میں منی ٹریل ثابت کریں، آج کے بعد اگر کوئی سیاستدان ،جج اور جرنیل کرپشن کریگا تو پکڑا جائیگا، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکارشتہ دار قرار دیاجارہاہے وہ کبھی تحریک انصاف کارکن نہیں رہا، میں 1976سے لندن میں کاروبار کررہاہوں ، مجھ سے آج بھی کوئی کاروباری ریکارڈ مانگے تو تمام ریکارڈ دینے کو تیار ہوں۔

وزیر اعظم نے اداروں کو باندھی بنا رکھاہے اہم سیاسی رہنما کے حیران کن انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان اوشتراوصاف کے مطابق سپریم کورٹ وزیراعظم کیخلاف کارروائی کا سوچے بھی نہیں،اشتراوصاف کا موقف ہے عدالت کو ایم این اے نااہل کر نے کا اختیار نہیں ہے ، عدالت نہیں بلکہ سپیکرقومی اسمبلی معاملے کافیصلہ کرےں گے ، نوازشریف نے تمام فنکشل اداروں کو اپنی باندھی بنا دیا ہے جبکہ عارف علوی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت اور قوم کی حمایت کر نے کی بجائے وزیراعظم کو بچانے کی کوشش کی ، ہمیں عدالت سے امید ہے کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ دے گی۔بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اصولی طور پر دیکھا جائے تو اٹارنی جنرل آف پاکستان فیڈریشن کے وکیل ہوتے ہیں لیکن آج اٹارنی جنرل نے نوازشریف کے دلائل دیئے ہیں ، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حدیبیہ مل کے قرضے اور اکاﺅنٹس کو التوفیق کے قرضے اتار نے کیلئے استعمال کیا گیا جس پر فاضل جج نے کہا کہ ہم تو کئی دنوں سے سن رہے ہیں کہ قطری شہزادے نے قرضے اتارے تھے اس کے علاوہ اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ ریاست اور نیب حدیبیہ کی اپیل نہیں کریں گے حالانکہ 1.2ارب روپے کی کثیر رقم اسحاق ڈار نے باہر بھیجی جسے اس نے خود تحریری طور پر تسلیم کیا جس پر جج نے کہا کہ نیب اگر کسی الزام کی تحقیقات نہیں کرسکتا تو پھر نیب پر کروڑوں اربوں روپے خرچ کیوں کیے جارہے ہیں؟فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق ایم این اے کو نااہل کر نے کا اختیار نہیں ہےکیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خلاف ہے حقیقت میں نوازشریف نے تمام فنکشل اداروں کو اپنی باندھی بنا دیا ہے ، چیئرمین نیب کہتا ہے کہ ہم ریگولیٹر پرائمنسٹر کو دیکھتے ہیں ، ایف بی آر کہتا ہے کہ 200گز کے فاصلے پر وزارت خارجہ کے دفتر سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا ، تمام ادارے جو کہ عوام کے پیسوں پر چل رہے ہیں ان کو نوازشریف نے غیر فعال کردیا ہے ،اداروں کی فنکشنلیٹی کو ختم کردیا گیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ الزامات عمران خان یا پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ادارے کے ہیں لیکن ہم ان الزامات کی تحقیقات چاہتے ہیں جو کہ وزیراعظم کی فیملی نے تسلیم بھی کرلئے ہیں ، حسین نواز نے فلیٹس تسلیم کرلئے ، مریم نواز نے کہا کہ وہ ٹرسٹی ہیں لیکن پھر بھی اٹارنی جنرل کے مطابق عدالت کو اختیار نہیں کہ وہ وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرسکے۔تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اٹارنی جنرل عام طور پر آزادانہ مشوروں کے لئے ہوتا ہے اور وہ قانون پیچیدگیوںمیں عدالت کی مدد کرتا ہے لیکن آج اٹارنی جنرل آف پاکستان اوشتراوصاف اپنے وزیراعظم کو بچانے کے لئے ان کی حمایت کرتے رہے لیکن ہمیں عدالت سے امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی کیو نکہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت کے علاوہ کسی اور ادارے کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ کرسکے۔

نیب اور ایف بی آر وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں…. سیاسی رہنما کے بیان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اگر ایک مگر مچھ کا احتساب ہوگا تو باقی خود بخود عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے نیب اور ایف بی آر کے چیئرمینوں کے ساتھ عدالت میں ججز نے جو سلوک کیا اگر انہیں ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو وہ استعفیٰ دیکر عدالت سے باہر جاتے ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پانامہ لیکس کی سماعت میں وقفہ کے دوران تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدالت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ججز نے جو سلوک کیا اگر انہیں ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو عدالت سے باہر جانے سے پہلے یہ استعفیٰ دے کر جاتے مگر دونوں افسران وزیراعظم سے اپنی وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اداروں کے بارے میں کہتے تھے وہ آج سچ ثابت ہوا نیب ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں عدالت نے نیب چیئرمین کو بار بار تحقیقات کا کہا مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر ریگولیٹرز کا جواب آیا تو ہم کارروائی کرینگے اور فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں تو اس پر ججز نے کہا کہ نیب اور فارن آفس کا فاصلہ اتنا ہے کہ مہنوں میں بھی طے نہیں ہوسکتا اور آپ ایک دفعہ بھی وہاں نہیں گئے اس پر چیئرمین نیب خاموش رہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تنخواہیں اور کروڑوں کی مراعات لیتے ہوں مگر تمہاری کارکردگی صفر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو چار سال ہوگئے مگر وزیراعظم نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی کسی اپوزیشن کے سوال کا جواب نہیں دیا یہ کیسی جمہوریت ہے یہ جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور وزیراعظم خود کو اپنے بچوں کو احتساب سے بچا رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آج ہم نے تین درخواستیں دی ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر نے پانے سارے اثاثے واضح نہیں کئے اور الیکشن کمیشن میں بھی جھوٹ بولا لحاظہ آرٹیکل 62 کے تحت ان تینوں کو نااہل قرار دیا جائے اور سیکشن 28 کے تحت حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ آج کی سماعت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر عدالت میں صرف دو منٹ بولے مگر ججز نے اٹھاون منٹ ان کی کلاس لی اور یہ دونوں لاجواب ہوگئے شرم سے ان کے سر جھکے ہوئے تھے اگر ان میں تھوڑی سے بھی غیرت ہوتی تو اس وقت استعفیٰ دے دیتے مگر یہ اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں نیب ایف بی آر اور دیگر اداروں نے عدالت میں آکر کہا کہ ہم تحقیقات نہیں کرسکتے ریگولیٹر کا جواب آئے گا تو وزیراعظم کے بچوں کیخلاف تبھی تحقیقات کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے مگر کوئی ادارہ نوٹس نہیں لیتا سپریم کورٹ واحدادارہ ہے جو کرپشن کیخلاف تحقیقات کررہا ہے اور اگر ایک مگرچھ کا احتساب ہوگیا تو باقی سارے چور خود بخود احتساب کے لئے عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے ۔

کالا دھن سفید کرنے کا طریقہ ….مزید جانیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرضی کا چیئرمین نیب لگایاگیا اور اس نے مرضی کے فیصلے کیے،قطری اور سونے کے انڈر دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں،حدیبیہ پیپرمل کے نام سے جعلی مل بنائی گئی،پیسہ باہر حدیبیہ پیپرمل کے ذریعے وائٹ کیاگیا،میاں نوازشریف اس جائیداد کے اصل مالک ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ قطری اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں فرق نہیں،ایک پوری منی ٹریل اسحاق ڈار کے گرد گھومتی ہے،تین جعلی اکاﺅنٹس پاکستان اور تین لندن میں بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ پہلے پیسہ باہر بھیجا گیا،کالادھن سفید کرنے کیلئے مل لگائی گئی،اسحاق ڈار مالی مفادات کے محافظ تھے،حدیبیہ پیپرمل کے نام سے جعلی مل بنائی گئی،مرضی کا چیئرمین نیب لگایا گیا اور اس نے مرضی کے فیصلے کئے،پیسہ باہر بھیج کر حدیبیہ مل کے ذریعے وائٹ کیاگیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ حسن اور حسین نواز کاتعلق نہیں اصل مالک مریم نواز ہیں،مریم کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ جائیداد کی مالک بن سکیں،میاں نوازشریف اس جائیداد کے اصل مالک ہیں۔