Tag Archives: India-pakistan line of control

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی (ویب ڈسیک) مودی سرکار باز نہ آئی۔ جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کنٹرول لائن پر 24 گھنٹے میں پانچ مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج کے مو¿ثر جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹو ں میں چندروٹ، نکیال، بروہ اور خنجر کے مقامات پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔