Tag Archives: IT-Fotolia-1200×800

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری …. جدید ٹیکنالوجی بارے اہم اقدام

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے اہم مقامات پر فری انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی تاہم ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈان لوڈنگ پر پابندی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہر کے اڑھائی سو مقامات پر وائی فائی راٹرز لگا دیئے ہیں ۔ یونیورسٹیز، میٹرو بس سٹیشن، ریلوے سٹیشن اور ہوائی اڈے سمیت شہر کے اہم مقامات پر اب شہری فری وائی فائی سروس کا استعمال کر رہے ہیں ۔ خصوصی طور پر جامعات میں اس سہولت کی پذیرائی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے جہاں اس سے رابطے میں آسانی ہو گی وہیں تعلیم میں بھی مدد ملے گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کو دوسرے شہروں میں دیا جائے۔ اس سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈان لوڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔