Tag Archives: karachi-security

زرداری کی سکیورٹی کسی بھی غیر ملکی سربراہ سے زیادہ ….تعداد جان کر آپ بھی حیران

کراچی(کرائم رپورٹر)آصف علی زرداری کی سیکیورٹی پر 5000ہزار سے زائد اہلکار تعینات رہے اولڈ ٹرمنیل اور اطراف کے علاقے کو مکمل گھیرے میں رکھا گیا ،کسی بھی گاڑی کو اولڈ ٹرمینل کی طرف آنے کی اجازت نہیں دی گئی ،دوسری جانب سابق صدر سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر سے بلاول ہاو¿س پہنچ گئے ،سڑکوں پر گھنٹوں سے تعینات 2ہزار اہلکار منہ تکتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان کی وطن واپسی اور جلسہ کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ،ذرائع نے بتایا کہ اولڈ ٹرمینل پر ہونے والے چند منٹ کے جلسے کے لیے پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار گرمی اور دھوپ میں کھڑے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے ،آصف علی زرداری کی آمد سے قبل جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے اہلکاروں نے سرچنگ کی ،اولڈ ٹرمینل کے اطراف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور اولڈ ٹرمینل کی طرف کسی بھی گاڑی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ جلسہ میں آنے والے تمام افراد کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی جبکہ جلسہ میں آنے والی خواتین کے پرس بھی چیک کیے گئے،دوسری جانب آصف علی زرداری اپنی ریلی کو اچانک منسوخ کر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاو¿س روانہ ہو گئے۔