Tag Archives: last-tweet

چترال زمین پر جنت کی مانند ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ممتاز نعت خواں جنید جمشید کی بدقسمت طیارے میں سوار ہونے سے قبل آخری مصروفیت نماز کی ادائیگی تھی جس کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے حادثے سے 3 گھنٹے قبل اپنی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ اپنے ٹویٹ میں چترال کو زمین پر جنت کا ٹکڑا قرار دیا تھا۔

جنید جمشید کے آخری ٹویٹ نے ہر آنکھ اشکبار کر دی

چترال (ویب ڈیسک) حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور مذہبی مبلغ جنید جمشید چترال میں موجود تھے جہاں سے انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ 2 روز قبل اپنی زندگی کا آخری ٹوئٹ کیا۔جنید جمشید نے اپنے چار دوستوں کے ہمراہ چترال میں سیر تفریح کرتے ہوئے 4 دسمبر کو کچھ تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کیں لیکن انہیں کیا علم تھا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید جمشید اپنے دستوں کے ہمراہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ چترال زمین پر جنت ہے۔ اللہ کی زمین پر میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوں اور بلند وبالا پہاڑ ترچ میر ہمارے پیچھے ہے۔