Tag Archives: maryam aurangzeb

پوری طرح یقین ہے کہ یہ شخص سپریم کورٹ میں بھاگ جائیگا ….اہم شخصیت کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے ¾پورے وثوق سے کہہ رہی ہوں عمران خان سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں ¾تحریک انصاف مریم نواز سے خوفزدہ ہے ۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ ایک وقت ایسا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا اور ایک روز قبل انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ¾وہ سب اس لئے کررہے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں اپنے آپ کو ہارتا ہوا دیکھ رہے ہیں ¾پورے وثوق سے کہہ رہی ہوں کے وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں ¾ان کو پتہ ہے کہ 2018 ءمیں بھی یہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے وزیر مملکت نے کہاکہ ایک شخص کی ذہنی حالت پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔عمران خان نواز شریف کے کسی کرپشن کیس کو سامنے لے آئیں ان کو کھلا چیلنج ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ تو اپنا جواب نہیں دے رہے ہیں،کے پی کے احتساب کمیشن کو تالا لگا کر کرپشن کرنے والوں کو سہولت دینے کیلئے مثال قائم کی گئی ہے۔ہم سچائی پر مبنی سیاست کرتے ہیں اور جھوٹی سیاست دفن ہوچکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔آج اسحاق ڈار کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جارہے ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ میں مخالفین کی جانب سے کاغذ لہرا کر کہا جا تا ہے یہ ثبوت ہیں اوران کیسز کا ذکر کیا گیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے وڈیو شواہد موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سامنے نہ آتا تو سچ سامنے نہ آتا۔طارق فضل نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ سچ کی اصل تعریف بتائیں، آپ تو جو جھوٹے الزامات کا کیس عدالت میں لائے تھے اس کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے ، مایوس ہو کر وکیل تبدیل کرنا شروع کر دئیے جس کے بعد کیس کا رخ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ کی تقریر کی جانب موڑ دیا اور یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی ۔ دوسری جانب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کو حساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ مائزہ حمید نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس کا پلان عمران خان نے بنایا ¾ہر جگہ لڑائی جھگڑے کا مقصد ترقی کا راستہ روکنا ہے ۔ طلال چو ہدری نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لیے ملک میں انتشار چاہتے ہیں ، انہیں مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے کون؟؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں‘ اخباری تراشوں اور کاغذ لہرانے والے 2018 میں بھی نواز شریف اور مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے‘ قومی اسمبلی کا پلان عمران خان نے خود بنایا ‘ ‘پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری ہے‘ پوری دنیا اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی معترف ہے تحریک انصاف اسحاق ڈار سے بھی ڈری ہوئی ہے‘تحریک انصاف نے جھوٹے الزامات تو لگا دیئے لیکن ثبوت نہ دے سکی‘ عمران خان جتنے مرضی منفی ہتھکنڈے استعمال کرلیں پاکستان آگے کی طرف جائیگا‘عمران خان کی ذہنی حالت ایک مسترد شدہ شخص کی ہے‘جھوٹی اور انتشاری سیاست دفن ہوگی،ملک نوازشریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا پانام لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیسز ختم ہوچکے ہیں عدالت میں ان کا بار بار حوالہ دیا جارہا ہے۔تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ 2018 میں بھی وہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی معترف ہے‘اسحاق ڈار وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک کو معاشی قوت بنارہے ہیںاسحاق ڈار ماضی میں اس طرح کے احتسابات سے گزرچکے ہیں تحریک انصاف اسحاق ڈار سے بھی ڈری ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں ویڈیو شواہد موجود ہے ۔ شاہد خاقان عباسی شاہد محمود قریشی سے بات کرنے گئے تو ان پر حملہ کردیا گیا‘پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب عمران خان نے پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کیا۔ تحریک انصاف جھوٹے الزامات تو لگاسکی لیکن ثبوت نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف عدالت میں اپنا،اپنے مرحوم والد اور بچوں کا بھی حساب دے رہے ہیں عمران خان جتنے مرضی منفی ہتھکنڈے استعمال کرلیں لیکن پاکستان آگے کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کی ذہنی حالت ایک مسترد شدہ شخص کی ہے ‘عمران خان ایل این جی معاملہ پر الزامات نہ لگائیں،ثبوت لیکر آئیں عمران کو چیلنج ہے کہ حکومت کے 4سال میں کرپشن کا کوئی ایک ثبوت دیں‘عمران خان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر تو حملے کرسکتے ہیں عمران خان محمد نوازشریف کی پرفارمنس کے حملوں کا مقابلہ کریں۔ جھوٹی اور انتشاری سیاست دفن ہوگی،ملک نوازشریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔