Tag Archives: masood azar

چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی

نیو یارک: (ویب ڈیسک) چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں۔بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارتی قرار داد کو ویٹو کیا۔

مسعود اظہر کے خلاف بھارتی قرارداد کو دوبارہ ویٹو کردیں گے، چین

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا مسعود اظہار پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شن ینگ نے مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت سلامتی کونسل کے ارکان کا اس معاملے پر اختلاف ہے اور چین نے مزید غور و خوض کرنے کے لیے تکنیکی طور پر اس معاملے کو روکا ہے۔واضح رہے کہ چین نے اگست میں سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر روک تھی جس کی مدت میں اس جمعرات کو ختم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔