لاس اینجلس (شوبزڈیسک) پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فوربز میگزین نے مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست جاری کی ہے۔ مائیکل جیکسن 825 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009ءمیں انتقال ہو چکا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ کمائی سونی اور اے ٹی وی میوزک سے کی تھی۔