لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ایشیا کے پہلے کپتان بن گئے، مصباح نے پاکستان کی کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، مصباح کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر دسویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس کے ساتھ ہی مصباح نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھارت کے سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔، گنگولی اور دھونی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے نو، نو ٹیسٹ سیریز جیت رکھی تھیں۔ مصباح الحق نے 2010ءمیں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، چھ برس کے دوران ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کے خلاف 20 ٹیسٹ سیریز کھیلیں جس میں سے پاکستان نے دس جیتیں، تین ہاریں جبکہ سات سیریز ڈرا رہیں۔
Tag Archives: misbah-test
دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی ٹرپل سینچری، پہلی اننگز 579 رنز پر ڈکلیئر
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے پہاڑ جیسا سکور بنا لیا ہے۔ نائب کپتان اظہر علی نے تاریخی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سینچری سکور کی۔ اظہر علی نے 23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔ اظہر علی دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سینچری سکور کی۔ انہوں نے 302 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم نے 279 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بابر اعظم نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی تاہم وہ 69 رنز سکور بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ کھیل کے پہلے دن سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا۔ سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے اور 90 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تھے۔ کپتان مصباح الحق نے 579 رنز پر پاکستان کی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔