حیدر آباد (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چار سال تک سندھ پر توجہ نہیں دی ،آخری سال حکومت کو سندھ یاد آرہا ہے‘ وزیراعظم صرف اعلانات نہ کریں مال بھی لے کر آئیں‘ مال صرف لاہور اور رشتہ د اروں کے لئے رکھا گیا ہے‘ لوگ میاں صاحب کو سمجھ گئے ہیں‘ انصاف کے تقاضے طے کئے جائیں‘ فوجی عدالتوں کا شیڈول ہونا چاہئے‘ پی ایس ایل فائنل کرکے لگتا ہے ایٹم بم بنا لیا ہے۔ جمعہ کو حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چار سال تک سندھ پر توجہ نہیں دی۔ آخری سال میں حکومت کو ٹھٹھہ اور سندھ یاد کررہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کراکے لگتا ہے ایٹم بم کا تجربہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد اپنے موقف سے بالاتر ہو کر فیصلہ کیا پشاور کے واقعہ کے بعد پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اچھا ہوا ٹھٹھہ آگئے بار بار آتے رہو لوگ میاں صاحب کو سمجھ گئے ہیں وزیراعظم صرف اعلان نہ کریں مال بھی لے کر آئیں مال صرف لاہور اور رشتہ داروں کے لئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں انصاف کے تقاضاے پورے ہونے چاہئیں ساری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوانین بنتے ہیں فوجی عدالتیں ہمارے اصولوں کے خلاف ہیں انصاف کے تقاضے طے کئے جائیں فوجی عدالتوں کا شیڈول ہونا چاہئے۔ (ن غ)
Tag Archives: mola-bakhsh-chandio
ن لیگ بد حواسی کا شکار …. اندرونی کہانی منظر عام پر
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمن کی جانب سے صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاناما لیکس کیس کی وجہ سے بدہواسی کا شکار ہوچکے ہیں ۔بدھ کو جاری ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی میڈیا اور دوسرے اداروں کو عزت نہیں دی ہے ۔عدلیہ پر حملہ کرنے والوں سے اچھائی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزارت پانی و بجلی چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے ۔عابد شیر علی نے حیسکو میں جو وائسرائے بٹھایا ہوا ہے وہ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتا ہے ۔ پنجاب کے حکمران تو اپنا کچرا بھی بیرون ملک اداروں سے اٹھوارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام کروارہی ہے ۔
ہم کل ہوا کی مخالف سمت اڑان بھرنے کا اعلان کریں گے
حیدر آباد(ویب ڈیسک) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے ہے مسلم لیگ (ن) سیاسی تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے ہم کل ہوا کی مخالف سمت اڑان بھرنے کا اعلان کریں گے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں اکثریت عقل کے اندھوں کی ہے، ہم مفاہمت اور محبت والی فضا کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن(ن) لیگ سیاسی تصادم کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حکمران نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کی بات کرتے ہیں جب کہ جنرل(ر) راحیل شریف کے دور میں یہ جرات کسی میں نہیں تھی یہ کون ہوتے ہیں جو جائزہ لینے کی باتیں کرتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان عوام نے منظور کیا تھا لیکن (ن) لیگ نے طاقت کے بل پر پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہونے دیا۔مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو کوئی آمر نہیں روک سکتا بے نظیر اور نوازشریف کے راستے بھی روکے گئے لیکن ان کی جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جاسکا۔ ہمارے رہنماو¿ں کے خلاف کیسز بنے لیکن ہم خاموش رہے، ہمارے قائد کو پھانسی دی گئی لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اذیت ناک اموات فتح کی علامت بن جاتی ہیں۔