Tag Archives: nafees zikria

بھارت کو مسلح ڈرون کی فراہمی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کی مخالفت کردی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا جب کہ دورے میں پاک امریکا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو امریکی وزیر خارجہ کے سامنے اجاگر کیا گیا، دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر تشدد کررہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے بھارت کو ڈرون فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مسلح ڈرون کی فراہمی سےخطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، عالمی طاقتوں کوایسے معاہدوں سے قبل ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے۔

بھارتی نائب صدرکے دہشت گردی کے معاون ممالک کواقوام متحدہ سے نکالنے کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی نائب صدر کے بیان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بھارت دہشت گردوں کا معاون ملک ہے، امریکی وزیرخارجہ سے ملک میں دہشت گردی میں بھارتی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کو آئینہ دیکھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے جب کہ وہاں مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا بھی معمول بن گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت و عدم برداشت مغرمی ممالک میں شہ سرخیاں اورعالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان تنظیموں کے سامنے خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کے خوف سے ہی پاکستانی طلبہ کو وطن واپس بھیجا، پاکستان طلبہ کو واپس بھیجنے کا معاملہ سفارتی سطح پر بھارت سمیت عالمی برادر ی کے ساتھ اٹھائے گا۔دوسری جانب بھارت سے نکالے جانے والے نجی اسکول کے تمام طلبہ وطن واپس پاکستان پہنچ گئے، طلبہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد تین مختلف پروازوں کے ذریعے دہلی سے امرتسر پہنچایا گیا طلبہ کا آخری گروپ کل شام پرنسپل کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔