اسلام آباد (ویب ڈیسک)خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن تجزیہ کاروں کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہو تی ہے ۔تجزیہ کاروں کے تجزیہ میں سے جو خبریں نکلتی ہیں ان میں سے کئی تو سچ ثابت ہو جاتی ہیںلیکن کئی ایک خبریں کہانی کا رُخ ہی تبدیل کر دیتی ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی سہیل وڑائچ نے آئندہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وزیر اعظم کے عہدے کے لیے عمران خان اور شہباز شریف مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو یہی سوٹ کرتا ہے دونوں میں توازن ہو اور یہ ایک دوسرے پر چیک رکھیں ،ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف پنجاب کو سنبھالیں اور اوپرکا عہدہ عمران خان کو دے دیا جائے۔ ضروری یہ ہے کہ ایک دوسرے کا ایک دوسرے پر چیک ہو ، تاکہ آئندہ حکومت مین بھی ایک مضبوط اپوزیشن آئے یہی مناسب ہو گا۔
