لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی لینڈرز کے خلاف سیریز کا مجوزہ شیڈول سری لنکا کو بھیجوا دیا۔ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائے گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق مہمان بورڈ کو بھیجے گئے مجوزہ شیڈول میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 26 ستمبر کو دبئی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہو گی اور دیگر میچز بالترتیب 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائے گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو دبئی جب کہ دو میچز 28 اور 29 اکتوبر لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔