نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ڈیوجیرک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کاپرامن حل تلاش کریں۔اقوام متحدہ کی گروپ کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کافوجی مبصرگروپ کنٹرول لائن پر پاکستان کی حدود میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہاہے۔گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ڈیوجیرک نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے مسائل کا حل واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ آزادکشمیر کے علاقوں ڈومل، کوٹلی اور بھمبر میں خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہاہے۔ٹیفنی ڈیوجیرک نے پاکستان اور بھارت پرزوردیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کاپرامن حل تلاش کریں۔
Tag Archives: pak-bharat
پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ….بھارت کی ایک اور گیڈر بھبکی
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا ں ضلع کپواڑہ کے علاقے چاگتبالا میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیاں دریں اثناءچھاپے کے دوران بھارتی فوجیوں نے لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر عبدالستار کو کلگام میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ں
پاک بھارت اہم ترین منصوبہ ….بھارتی وفد کی لاہور آمد
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وفد سند طاس معاہدے کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ لاہور آئے گا ۔دو ماہ سے جاری سفارتی سطح پر بات چیت کے بعد بھارتی وفد نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور اس مذاکراتی عمل میں ورلڈ بینک نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔پاکستان اور بھارت انڈ س واٹر بیسن کا پانی آپس میں تقسیم کرتے ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ 1960میں ہوا تھا جس میں ورلڈ بینک نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مسئلہ ختم ہو سکے ۔مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے انڈس واٹر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔
پاک بھارت ایٹمی جنگ ….حیرت انگیز انکشاف
واشنگٹن (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے۔ یونائٹڈ سٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی داخلی اور خارجہ پالیسی میں قابل ذکر کامیابی نظر نہیں آتی۔ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت میں نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ مستقبل میں امریکا کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آ کر اقلیتوں کیلئے قانون سازی کرے گی۔ جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے ۔ امید کرتا ہوں بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ پاکستان کو مسئلہ نہیں مسئلے کے حل کا حصہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر کی ناکامی نے دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ افغانستان کو امن عمل میں پہل کرنا ہوگی ،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ افغانستان پاکستان کے استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔امریکا نے افغان جہاد کے بعد پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔اس جنگ میں پاکستانی شہریوں اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
پاک بھارت ایٹمی جنگ ….امریکی خفیہ ایجنسی کے تہلکہ خیز انکشافات
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل نے دعوی کیا ہے کہ 2028میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے کیونکہ بھارت ا گلے پانچ سال کے دوران دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بن جائےگا ،پاکستان روایتی حریف سے غیر موزوں طریقوں سے نمٹنے کی ضرورت محسوس کرےگا۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ عالمی رجحانات بڑھتے تنازعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت ا گلے پانچ سال کے دوران دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بن جائے گا جبکہ چین کی معیشت بھی فروغ پائے گی جبکہ پاکستان بھارت کی معاشی ترقی اور روایتی فوجی صلاحیتوں سے غیر موزوں ذرائع سے نمٹنے کی ضرورت محسوس کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں اور ڈیلیوری کے ذرائع کو بڑھائے گا جن میںمیدان جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں اور سمندر پر مبنی آپشنز بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں تین طرح کے حالات کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں قومی، علاقائی اور کمیونٹی کی سطح پر متبادل ردعمل سامنے آسکتا ہے اور ان تین طرح کے منظرنامے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ بھی شامل ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایٹمی جنگ کی نوعیت اختیار کرسکتی ہے دونوں ملکوں کے درمیان سندھ طاس معاہدے پربھی کشیدگی موجود ہے جبکہ بھارت کی طرف سے یہ الزامات عائدکئے جارہے ہیں کہ ملک میں ہونے والے دھماکوں میں پاکستانی دہشت گرد گروپ ملوث ہیں اس بناپر دونوں ملکوں نے فوجوں کی نقل و حمل بھی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا صورتحال کے پیش نظر 2028 میں جنوبی ایشیامیں ایٹمی جنگ کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں تاہم امریکن ایمپائر پراجیکٹ کے معاون بانی ٹام اینجل ہرد ا مریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے اس موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔
پاک بھارت ہاٹ لائن پر رابطہ
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بس میں سوار معصوم شہری شہید ہوئے ہیں۔