Tag Archives: pak fazaia.jpg

آزادکشمیر کی لائن آ ف کنٹرول پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں ،بھارتی فوج میں ہلچل

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوانے گیدڑ بھبھکی دینے کے بعد آزادکشمیر کی لائن آ ف کنٹرول پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں ، عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح آزادکشمیر کے قریب اٹھ مقام ، کیل ، چکوٹھی ، حاجی پیر باغ اور ایل او سی کے دیگر مقامات کا پاک فضائیہ کے جہازوں نے فضائی دورہ کیا،جسکے باعث عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ،پاک فضائیہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی .دوسری جانب پاک فضائیہ کے طیاروں کی مذکورہ مشق سے لائن آف کنٹرول کے اس پار بھارتی فوج اور فضائیہ میں ہلچل مچی رہی۔