Tag Archives: patients in hospital

مریضوں کی جان داﺅ پر لگ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)”انسانیت سیسکنے لگی“حکومت اور مسیحاﺅں کی جنگ میں مریض رل گئے،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے،حکومت نے صورتحال پر چپ سادھ لی جبکہ ڈاکٹرز اپنے پرائیویٹ کلنیکس پر غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹر آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج رہے ، حکومت نے چپ سادھ لی ۔ مسیحا ﺅں نے او پی ڈی بند کر دی ، مریض رلنے لگے ، کوئی پرسان حال نہیں ، او پی ڈی بند ہونے سے مریض بے حال ہوگئے ۔ مسیحا سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، حکومت ضد پر اڑی ہوئی ہے ،او پی ڈی بند ہونے سے مریض بے حال اور لواحقین پریشان ہو رہے ہیں ،مریضوں کا درد کون بانٹے کوئی پرسان حال نہیں ۔ لاہور کے میو ، سروسز ، جناح ، گنگارام ، چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی بند رکھی ۔ ملتان کے ینگ ڈاکٹروں نے بھی او پی ڈی کو احتجاجا بند رکھا جس سے مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا ۔راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج کیا۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں ہٹ کے پکے مسیحاں نے آﺅٹ ڈور بند کر کے علاج کی خاطر دہائیاں دیتے مریضوں کو باہر نکال دیا ۔ڈاکٹر مطالبات کے حق میں حکومت اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے ۔ فیصل آباد کے سول اور الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر بھی او پی ڈی نہ پہنچے ، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ او پی ڈی بند ہونے سے غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور ہیں اور ڈاکٹرز نے اپنے اپنے پرائیویٹ کلینک کھول رکھے ہیں جس سے ان کو بھاری بھرکم انکم آرہی ہے اور پرائیویٹ کلینک والوں کی ہڑتال سے چاندی ہو گئی ہے ۔ہڑتال کے باعث پرائیویٹ ڈاکٹرز نے بھی اپنی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے اور ڈبل کی بجائے ٹرپل کمائی کررہے ہیں ، پرائیویٹ کلینک والے موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔