Tag Archives: piuten

ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں: پیوٹن

ماسکو (آن لائن) روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ مقامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے جنوبی شہر سوچی میں ترک صدر رجب طیّب اردوآن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ ترک صدر سرکاری دورے پر سوچی پہنچے جہاں دونوں صدور کی ملاقات صدارتی رہائشگاہ میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015ءکے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

 

انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے، پیوٹن

سوچی: روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے اورغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی۔روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے سوچی شہر میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی، جینیاتی انجینئرنگ دواسازی سمیت کئی شعبوں میں انتہائی سودمند ہے جس سےمخصوص صلاحیتوں کےحامل انسان بھی بنائےجاسکیں گے، جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسا فوجی بھی بنایا جاسکے گا جو جذبات سے عاری، سفاک و بے رحم ہوگا اور تکلیف و شرمندگی محسوس نہیں کرسکے گا۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جینیاتی انجینیرنگ سےذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی بھی پیدا کیے جاسکیں گے، انسانیت ایسےدورمیں داخل ہورہی ہےجہاں انتہائی ذمےداری کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کااستعمال کرتےہوئےانسانی اقدارکاخیال رکھناانتہائی ضروری ہے جب کہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔