Tag Archives: qatar

قطر کے شاہی خاندان کی جاتی امراءآمد

لاہور(ویب ڈیسک) قطر کے شاہی خاندان کے افراد پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورپہنچنے والے شاہی خاندان کے افراد اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے جب دوحہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازشریف نے مہمان شاہی خاندان کے افراد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر لاہورائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ لاہورآنے والوں میں شاہی خاندان کے سربراہ شیخ یسم بن حماد بھی شامل ہیں۔جبکہ دوسری جانب بعض سیاسی حلقوں نے قطر کے شاہی خاندان کے دورہ پاکستان کوپانامہ لیکس کیس کے حوالے سے منسلک کیا۔ ان سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی پاکستان آمد کا مقصد قطر شہزادے کی طرف سے پانامہ لیکس کیس میں بطور گواہ رہنا بیان ریکارڈ کروانے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہی خاندان آج اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔