Tag Archives: raiwand ajtmah.jpg

رائیونڈ اجتماع ۔۔۔افسوسناک خبر

تلہ گنگ( نمائندہ خصوصی) کوہاٹ سے رائیونڈ اجتماع پر جانے والی بس ڈھوک پٹھان کے قریب کھائی میں گرنے میں 24 افراد جاں بحق42 زخمی، تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے رائیونڈ جانے والی مسافر بس میں جس میں60 افراد سوار تھے ڈھوک پٹھان کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں20 افراد جاں بحق40 شدید زخمی جن کو تلہ گنگ ٹی ایچ کیو میں منتقل کیا گیا اور تشویشناک زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر راوالپنڈی منتقل کردیا گیا۔ زیادہ تر افراد کوہاٹ کے ایک ہی گاو¿ں مندوری کے تھے مندوری گاو¿ں میں قیامت صغریٰ کا سماں برپا، مسجدوں میں اعلانات ہوتے ہی لواحقین تلہ گنگ پہنچ گئے۔