Tag Archives: Ranger

زرداری کی وطن آمدسے قبل رینجرز نے وہ کام کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا….اہم گرفتاریاں متوقع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں رینجرز نے انشورنس کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا اور دفتر کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ پر اطلاعات ملنے پر کارروائی کی اور انشورنس کمپنی کے دفتر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا ، رینجرز اہلکاروں نے دفتر میں موجود ریکارڈ کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار کئے جانے والے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہاکی سٹیڈیم ، میٹروپول اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک ہی کمپنی کے تین دفاتر پر رینجرز نے کارروائی کی اور چھاپوں کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے ہیں۔