Tag Archives: rangers sindh

کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 روزہ توسیع کر دی گئی

 (ویب ڈسیک) ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید نوے روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 ءکے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اختیارات میں توسیع 16 جنوری 2017ءسے نافذ العمل ہو گی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔