ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار رشی کپور نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ٹویٹر پر رشی کپور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پرزوردیا۔ رشی کپور نے کہاکہ آئی پی ایل میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ افغانستان کے کھلاڑی آئی پی ایل میں ڈیبو کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں موقع دیاجائے۔رشی کپورکامزید کہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کے بعد میچ جان دار ہوگا۔ انھوں نے ٹویٹ میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے لوگ ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں آنے دیاجائے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا انعقادآج سے ہورہاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 2008 کے بعد آئی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دئیے ہیں۔