واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اطلاعات ہیں کہ مسٹر سپائسر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری پر ناخوش تھے اور انھیں اس فیصلے پر تحفظات تھے۔ خیال رہے کہ اس عہدے پر پہلے مائیک ڈبکی تعینات تھے جنہوں نے رواں سال مئی میں استعفیٰ دیدیا تھا۔ مسٹر سپائسر اس وقت سے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے نامزد سکارمکسائی کا اس شعبے میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ موصوف ایک ایکسپورٹ امپورٹ بینک میں سینئر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر براجمان ہے۔ یہ بینک دراصل امریکی حکومت کی ایک ایجنسی ہے جس کا کام امریکن ایکسپورٹ کے غیر ملکی خریداروں کو قرض کی گارنٹی دیتی ہے۔