لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل خان کی اپیل کے کیس کی ابتدائی سماعت ہوگئی، پی سی بی کی طرف سے مقرر کیے جانے والے ایڈجوکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے فریقین کے دلائل سنے، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا سلسلہ 26اکتوبر سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کو اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے ڈھائی سال معطل سمیت 5سال کی سزا سنائی تھی،اوپنر نے فیصلے جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل کررکھی ہے،گزشتہ روز اس کیس کی ابتدائی سماعت بورڈ کی طرف سے مقرر کیے جانے والے ایڈجوکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے کی، فریقین نے اپنے موقف کے حق میں دلائل دیئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شرجیل خان کی طرف سے موقف پیش کیا گیا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود ان کو سزا دی گئی جبکہ ہماری طرف سے جواب میں کہا گیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تمام الزامات ثابت ہونے پر ہی اوپنر کیخلاف کارروائی کی گئی۔ٹریبیونل نے انھیں کم سزا دی ہے، پی سی بی نے ان کی ڈھائی سال معطل سزا کو چیلنج کیا ہے، انھوں نے کہا کہ شرجیل خان پر کم از کم 5 سال کیلیے پابندی عائد کی جانی چاہیے تھی، مائیکل بیلوف محمدعامر کو 5 سال سے کم سزا دینا چاہتے تھے تو تب بھی استغاثہ نے یہی موقف اختیار کیا تھا کہ اس جرم میں کم از کم سزا 5 سال بنتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ 26 اکتوبرکے بعد روزانہ کی بنیادوں پر اپیل کی سماعت شروع ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ ہوجائے، دوسری جانب پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہی معطل ایک اور کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں جاری ہے۔
Tag Archives: sharjeel khan
شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ،عبرت ناک سزا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں جنرل (ر) توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری پر مشتمل 3 رکنی ٹریبیونل نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی لگائی۔شرجیل خان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 شقوں کے تحت مشکوک افراد سے ملنے، پی سی بی کو مطلع نہ کرنے اور مشکوک افراد کی جانب سے خراب کارکردگی کےلیے رقم کی پیشکش قبول کرنے جیسی خلاف ورزیوں کے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔ کرکٹرکو پانچ سالہ معطلی کی سزا دی گئی ہے، ڈھائی سال سزا ہو گی جبکہ اگلے ڈھائی سال انہیں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ شرجیل ڈھائی سال بعد کرکٹ کھیل سکیں گے جس کی اجازت اچھے چال چلن سے مشروط ہوگی۔ پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہو گا۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان کو ایک ماہ معطلی کی سزا دی چکی ہے، جب کہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور سہولت کاری کے ملزم ناصرجمشید کے معاملات ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں اور عید کے بعد ان کے فیصلے بھی متوقع ہیں۔
فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا
لاہور(ویب ڈیسک )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا جہاں معطل اوپنر شرجیل خان نے ایک ٹیم آفیشل کا نام لے لیا،ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیم آفیشل نے مبینہ بکی یوسف سے ملنے کا کہا تھا،ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے کہا اہم آفیشل نے انہیں بکی سے ملاقات کے لئے گرین سگنل دیا تھا،ذرائع کے مطابق کیس سست روی کا شکار ہے اور کیس کی فائل بند ہونے کا امکان ہے۔
شرجیل خان کا متبادل مل گیا ….معروف بلے باز کی مکمل چھٹی
دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے رفعت اللہ مہمند کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔رفعت اللہ مہمند کو شرجیل خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا مینیجر نے بتایا کہ رفعت اللہ جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشتبہ افراد سے ملاقات پر معطل کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔بعد ازاں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’شرجیل خان اور خالد لطیف کے حوالے سے ثبوت پی سی بی کے پاس موجود ہیں اگر ثبوت نہ ہوتے تو دونوں کو فوری طور پر دبئی سے پاکستان واپس نہ بھیجا جاتا۔‘انہوں نے انکشاف کیا کہ ’پاکستان سپر لیگ میں کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے فاسٹ باو¿لر محمد عرفان سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں بھی شوکاز نوٹس دیا جاسکتا ہے۔‘