Tag Archives: show

نورجہاں نے بیٹی ظل ہما کو موسیقی کی تربیت دلوانے سے انکار کردیا

گلوکارہ ظل ہما ‘ملکہ ترنم نور جہاں کے پہلے شوہر شوکت حسین رضوی سے تھیں جو 21 فروری 1944ءکو پیدا ہوئی۔ اس کے دو بھائی اکبر رضوی اور اشرف رضوی بھی تھے۔ ظل ہما ابھی چھوٹی تھی کہ والدین میں علیحدگی ہوگئی اور وہ کراچی اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں کے زیرتربیت زندگی گزارنے لگی۔ ظل ہما کو بھی گانے کا بے حد شوق تھا مگر نور جہاں نے اسے موسیقی کی تربیت دلوانے سے انکار کردیا۔ ظل ہما کی چھوٹی ہی عمر میں بٹ جیولرز والوں کے بیٹے عقیل بٹ سے شادی ہوگئی جو خود بھی ایک اچھا اداکار تھا۔ فلم ہیر رانجھا میں زمرد کےساتھ اور فلم دل لگی میں شبنم کے ساتھ اس نے شاندار اداکاری کی۔ دونوں کی شادی کافی عرصہ چلی۔ عقیل سے ظل ہما کے چار بیٹے پیدا ہوئے۔ محمد علی بٹ اور احمد علی بٹ کا راک بینڈ بھی ہے جبکہ چھوٹے بیٹوں کے نام مصطفی علی بٹ اور حمزہ بٹ ہیں۔ ظل ہما نے بھی بالآخر عقیل سے طلاق لے کر موسیقی کی دنیا اپنا لی مگر وہ زیادہ تر اپنی ماں کے گانے گایا کرتی تھیں۔ تاہم ظل ہما کو شوگر کا مرض لاحق ہوگیا اور یہ اس خطرناک سٹیج پر جاپہنچا کہ ظل ہما کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی۔ ظل ہما کا 16 مئی 2014ءکو لاہور میںانتقال ہوا۔

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی اداکارہ نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان

لاساینجلس(شوبز ڈیسک ) امریکی صدر کے رویئے کو مسلمانوں کے لیے متعصبانہ قرار دیتے ہوئے ایرانی اداکارہ نے آسکر ایوارڈ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی اداکارہ ترانہ کی فلم دی سیلز مین کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف نئی پالیسیوں کی خبروں کے بعد ادکارہ نے آسکر ایورڈ کی تقریب میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے امریکی صدر کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران سمیت سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دیں گے۔

میڈونا 2بچوں کے بعد مزید دو بچے گود لینے کو تیار

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک ) ہالی وڈ کی معروف گلوکارہ میڈونا نے مزید دو بچے گود لینے کے لیے افریقی ملک ملاوی میں درخواست جمع کرائی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاوی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق میڈونا ہائیکورٹ کے ایک جج کے سامنے ہوئیں۔ترجمان کے مطابق اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ بچوں کو گود دینے کی درخواست منظور کرتی ہے یا نہیں۔ ان کی درخواست پر فیصلہ آنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔میڈونا نے 2008ءاور پھر 2009ءمیں ایک ایک بچے کو گود لیا تھا۔ انہوں نے ملاوی میں غربت اور یتیم اور بے سہارا بچوں کی بہتری کے لیے 2006ءمیں ریزنگ ملاوی نامی امدادی تنظیم قائم کی تھی۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی ناکامی….ہاتھ میں کچھ نہ آیا

ممبئی(ویب ڈیسیک) انڈیا میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ دنگل کو ملاجبکہ بہترین اداکار کا ایورڈ عامر خان کو اور بہترین اداکارہ کا عالیہ بھٹ کو ملا۔ممبئی میں سنیچر کو ہونے والے ان ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنز کے لیے ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم نیرجا کے لیے ملا۔فلم دنگل کے لیے ہی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نتیش کمار کو ملا۔فلم ‘اڑتا پنجاب’میں عالیہ ایک بہاری لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔بیسٹ میل ڈبیو دلجیت دوسانج کو فلم اڑتا پنجاب کے لیے ملا جبکہ بہترین فیمیل بیسٹ ڈبیو ریتیکا سنگھ قرار پائیں۔