ریاض۔ (ویب ڈ یسک) سعودی عرب میں موبائل فون کی پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میںکمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو بیلنس ڈالنے کیلئے ملک میں مقیم غیر ملکیوںکو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
Tag Archives: Soudi arab
سعودی عرب میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زندہ جل گئے
ریاض(و یب ڈیسک) سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے بدر میں ایک بڑی ورک شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کر خاکستر کردیا۔ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔سعودی شہری دفاع کے محکمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں واقعے کے بارے میں بتایا اور 10 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔محکمے نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے اب آگ پر قابو پالیا ہے اور سوشل میڈیا پر آگ بجھانے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔سعودی حکام نے تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ مقامی تھے یا تارکین وطن محنت کش تھے۔