Tag Archives: tariq-jameel
”گالیا ں سن کر قائد اعظم ؒکے چہرے پر تغیر تھا “ مولانا طارق جمیل کی خواب میں بانی پاکستان سے ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے ایک خطاب میں بیان کیا ہے کہ انڈونیشیا میں تبلیغ کیلئے گئے تو انکشاف ہوا کہ جنرل جیسی جو نگران صدر تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحریک آزادی قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے فرمودات کو اپنی زبان میں ترجیم کروا کے لڑی ۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ قائد اعظم ؒکے ساتھ ایک ٹانگے میں سوار ہو کر جا رہا ہوں ۔ٹانگے والا گالیاں نکال رہا تھا کہ پاکستان بنوایا اور ہمیں لٹوایا ،ہمیں برباد کروایا ۔گالیاں سن کر محمد علی جناح ؒ کے چہرے پر تغیر تھا ۔گالیاں ختم ہوئیں تو انہوں نے فرمایا کہ پاکستان اپنے لئے نہیں مسلمانوں کیلئے بنایا تھا ۔یہ کہہ کر وہ ٹانگے سے اتر گئے ۔میں نے ان سے پوچھا آپ کا قبر میں کیا حال ہے ؟انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایصال ثواب ہو رہا ہے اس کی وجہ سے بہت آرام میں ہوں ۔
معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے گھر بارے افسوسناک خبر….صف ماتم بچھ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے سسر انتقال کر گئے ۔نجی اخبار کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔جس کی امامت مولا نا طار ق جمیل نے کی ۔