اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہد کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے خلع لی ہے لیکن اب اسد خٹک نے اہلیہ کی غلط فہمیاں دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔وینا ملک اور اسد خٹک کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جب کہ اداکارہ کی جانب سے گھریلو ناچاکی پر شوہر سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نےاسد خٹک کی عدم پیشی پر فیصلہ سناتے ہوئے خلع کا حکم دیا لیکن وینا ملک کے شوہر نے خلع کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔اسد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اوروہ میری بہترین بیوی اور دوست ہے جب کہ ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کوجلد ہی دور کردوں گا جس کے لیے کافی پر امید ہوں۔دوسری جانب وینا ملک نے گھریلو ناچاکی اورخلع کے باوجود اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے اسد خٹک کے ساتھ لی گئی تصاویر اور پیغامات کو نہیں ہٹایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خلع کو بھی سستی شہرت کا حصول اور ڈرامہ قرار دیا جارہا ہے۔