لاہور(ویب ڈیسک) وینا ملک کے کیرئیر کے پہلے گیت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کی جانب سے شوبز کی دنیا میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔وینا ملک کے کیرئیر کے پہلے گیت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ وینا ملک کی جانب سے خصوصی طور پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے
Tag Archives: Veena-Malik
وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح مولانا طارق جمیل کا اہم کردار
لاہور (ویب ڈیسک)معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کرا دی، اسد خٹک نے دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کر لیا۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا تصفیہ کرا دیا ہے۔ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی گارنٹی کے بعد اسد خٹک کو معاف کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ کچھ ہوا تو مولانا طارق جمیل کے ہاتھ اور میرے کان ہوں گے۔ وینا ملک جتنی بھی ناراض ہو، علیحدگی نہیں ہونے دوں گا۔خیال رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آئیں۔ انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے بھی صلح کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات بھی کریں گے۔وینا ملک نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ ایسی تلخیاں ہوئیں جن سے میں ٹوٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے کبھی نہیں چاہتی کہ اس کا گھر ٹوٹے، لیکن اسد نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔وینا ملک نے کہا کہ اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان سے کبھی صلح نہیں کروں گی، لیکن اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ دارے لیتے ہیں تو میں اسد کو معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ آپ میری ذمہ داری لے لیں، اب مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی، میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اور زندگی بھر خوش رکھوں گا۔مولانا طارق جمیل نے کا کہنا تھا کہ اگر اسد کہہ رہا ہے تو میں ان کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، میں وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن یہ بھی چاہتا ہوں کہ ان کا گھر آباد رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔
وینا نے بھی معذرت کر لی
لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا جس پر اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر ماننے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب مزید اسد کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے۔ وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع تو لے لی ہے لیکن ان کے شوہر اب بھی پرامید ہی ںکہ ان کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے اور دوریاں ختم ہو جائیں گی۔ اس امید پر ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک حدیث مبارکہ بھی جاری ہے جو میاں اور بیوی کے تعلقات کے بارے میں ہے۔ اسد بشیر خٹک نے صحیح بخاری کی حدیث شیئر کی جو کچھ یوں ہے کہ نبی کریم نے فرمایا ”جب ایک میاں اور بیوی ایک دوسرے کو پیار“ سے دیکھتے ہیں تو اللہ سبحان و تعالیٰ دونوں کو رحم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسد بشیر خٹک نے خلع کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہی کہا تھا کہ ان کی جانب سے کوئی معاملہ نہیں ہے اور وہ پرامید ہے کہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینا ملک، ایک اچھی دوست، اچھی بیوی اور اچھی ماں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے جس کے باعث وینا کو دکھ پہنچا ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔ اداکارہ ویناملک اور اسد خٹک میں صلح کرانے کیلئے اہم شخصیات متحرک ہوگئیں، نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی، دو معروف علماءکا وینا اوراسد سے رابطہ، ایک عالم دین کا تعلق کراچی اور ایک کا تبلیغی جماعت سے ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اہم شخصیات نے وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کرانے کی کوشش شروع کردی، پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے والدنے وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر بات چیت کی اور صلح کرنے پر مائل کیا، کراچی اور لاہور کے دو عالم دین نے بھی وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر رابطہ کیا اور صلح صفائی کی نصیحت کی، علماءنے اسد خٹک کو اپنالہجہ نرم رکھنے کی ہدایت کی۔