چندی گڑھ (اے پی پی) ویرات کوہلی ون ڈے میں 26 ویں سنچری داغ کر کمار سنگاکارا سے آگے نکل گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا، 27 سالہ بلے باز نے کیویز کے خلاف انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور 154 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
Tag Archives: virat
ویرات کوہلی نے وردی پر ماں کا نام لکھ لیا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مہم خواتین کو ترجیح دینے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے نام کی جرسی پہننے سے ان کی زیادہ شناخت بنے گی۔ اس حوالے سے ایک بھارتی کمپنی نے بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ انڈین ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس مہم کے بارے میں بتایا کہ میں آج تک اپنے والد کا نام پہن رہا تھا، تب تو کسی نے کبھی نہیں پوچھا کہ کوئی خاص وجہ ہے۔ جبکہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں جتنا کوہلی ہوں اتنا سروج بھی۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر کے بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ باپ کا نام روشن کرو، لیکن میرے لئے ماں کا نام بھی روشن کرنا اتنا ہی اہم ہے۔