Tag Archives: warden.jpg

گریجوایٹ ٹریفک وارڈن اُردو پڑھنے سے قاصر ؟

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں تعینات ایک پڑھا لکھا وارڈن شناختی کارڈ پر لکھا نام تک نہ پڑھ سکا، اس وارڈن نے سی ٹی او کی جانب سے خوش اخلاقی کی ہدایات بھی یکسر نظر انداز کرتے ہوئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس طرح سی ٹی او کے دعوے ہوا میں اڑ گئے۔میاں میر دھرم پورہ میں تعینات وارڈن ندیم نے ایک شہری کو روکا تو اس سے تلخ کلامی ہو گئی، وارڈن نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور اس سے شناختی کارڈ چھین لیا، اس نے بعد ازاں چالان میں شہری کا نام انکاری اور ولدیت کا نام بھی انکاری لکھ دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور پولیس کے وارڈن شہریوں کے نام کی جگہ گالیاں لکھتے رہے ہیں۔