Tag Archives: Wasim-akram-and-Ramiz-raja

ون ڈے کپتان کی ڈوبتی کشتی ….سوراخ بڑھنے لگے

لاہور (ویب ڈیسک )سابق کرکٹرز کی مخالفت کے بعد قومی ون ڈے کپتان اظہر علی کی ڈوبتی کشتی میں سوراخ بڑھنے لگے۔سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں دو یا تین کپتان نہیں چل سکتے ،اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان ہونا چاہئے اوراس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان تبدیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم فوراً ہی تبدیل ہو جائے گی بلکہ اس سے رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔رمیز راجہ نے بھی اظہر علی کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بہترین چوائس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی میں صورتحال کے حساب سے فیصلے کرنے کی اہلیت نہیں۔ سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے کہا کہ سرفراز احمد تینوں فارمیٹس کے بہترین کپتان ہیں۔ٹیم لیڈرکی تقرری بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ کام کون کرے گا معلوم نہیں۔ہاں اگر یہ کام انضمام الحق کریں تو ہو سکتا ہے ، تیر سیدھا نشانے پر لگے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کا نام لیا اور کہا کہ کپتانی کیلئے ایک ہی نام ہے اور وہ سرفراز احمد ہیں۔سابق باو¿لرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہی غلط ہے جبکہ شہریارخان کے پاس کپتان مقرر کرنے کا حق نہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان کے پاس وڑن ہونا چاہئے، اگر پھر کسی غیر موزوں کھلاڑی کو کپتانی سونپی گئی تو پھر کپتان ہی بدلتے رہیں گے اور آئی سی سی ورلڈ کپ سر پر آجائے گا۔