Tag Archives: yousaf

محمد یو سف نے قربا نی کیلئے لا کھو ں کا نہیں بلکہ کتنے ملین کا بلیک کنگ خریدا ہے جان کر کو ئی دنگ رہ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی میں مویشی منڈی کی رونقوں نے سابق کرکڑ محمد یوسف کو بھی گھر بیٹھنے نا دیا ،رات گئے محمد یوسف سہراب گوٹھ مویشی منڈی چلے آئے اور ہلکا پھلکا نہیں پورے ایک ملین کا بیل خرید بیٹھے۔ کراچی میں لگی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میںاب تک 4 لاکھ جانور ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کیلئے لائے جاچکے ہیں۔آسمان سے باتیں کرتی ان جانوروں کی قیمتیں تو ضرور ہوش اڑا دیتی ہیں، مگر ان قربانی کے جانوروں کی خوبصورتی بھی توجہ بھٹکنے نہیں دیتی ۔یہ ہی وجہ ہے جو سابق کرکٹر محمد یوسف کو لاہور سے کراچی کھینچ لائی،مویشی منڈی کے ایک کیٹل فارم میں موجود بلیک کنگ نے محمد یوسف کو ایسا متوجہ کیا، کہ پھر وہ کہیں اور نا دیکھ سکے۔ سابق کرکٹر کا یہ سودہ کوئی ہلکا پھلکا نہیں ایک دم بلیک کنگ کی طرح بھاری بھرکم ہے،پورے ایک ملین کا سودہ ہے۔ خریداروں کیلئے مویشی منڈی میں کم سے کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 65 لاکھ روپے تک کا جانور فروخت کیلئے موجود ہے ۔