Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیروزگار کیلئے بڑی خوشخبری پاکساتن اور لیبیا میں افرادی قوت کے معاملات 10 سال بعد بحال
    • ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1542 ٹریفک حادثات 812 افراد زخمی
    • چونیاں، زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
    • بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
    • زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک
    • پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم
    • سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی
    • ہیری بروک کا شاندار اقدام، زخمی ننھے مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا
    • رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے
    • امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا
    • جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے
    • ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار
    • فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
    • عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
    • منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
    • ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
    • مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
    • تنازع کے باعث خودکشی کا سوچنے لگی تھیں: ہیلی بیبر نے بتا دیا
    • رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
    • بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی ‘شناختی کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی ادا کارہ کی خود کشی ڈرامہ ۔۔کس نے قتل کیا ۔۔چونکا دینے والی خبر

    By Daily Khabrainستمبر 22, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    jia-khan
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مہاراشٹر (خصوصی رپورٹ) 3جون 2013ءکو یہ خبر آئی کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیاخان (نفیسہ خان) نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ تین برس بعد اس کیس پر پرائیویٹ طور پر کام کرنے والے فرانزک ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا گلا گھونٹ کر پہلے اسے قتل کیا گیا‘ اس کے بعد اسے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ برطانوی ماہر جیسن جیمز کو جیاخان کے والدین نے ہائر کیا تھا کہ وہ اس کیس پر کام کریں۔ ایک ماہ قبل مہاراشٹر کی مقامی عدالت نے کیس کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ خودکشی ہی تھی‘ کوئی بیرونی ہاتھ ملوث نہیں۔ عدالتی فیصلے کے ایک ماہ بعد جیسن جیمز نے جو رپورٹ دی تھی اس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ یقین نہیں آتا کہ تفتیش کرنے والے مقامی افسران نے خودکشی ڈرامہ فیکٹ کو کیوں نظرانداز کیا۔ جیسن جیمز کی رپورٹ کے مطابق جیاخان کو پہلے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ جس کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے قتل کیا گیا اور اس کے دوپٹے سے لٹکا دیا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اداکارہ کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے نیچے زخم کے نشانات موجود پائے گئے تھے جو خودکشی سے واقع نہیں ہوتے۔ جیسن کی رپورٹ کے مطابق رگڑیں‘ خراشیں اور منہ کے حصے پر زخم خودکشی سے نہیں ہوتے۔ جیاخان کے بائیں بازو پر خراش‘ ٹھوڑی اور ہونٹ کے زخم بتاتے ہیں کہ اسے زبردستی باندھ کر گلا دبایا گیا اور لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ اداکارہ کے نچلے ہونٹ پر دانت کی رگڑ لگنے سے زخم کا نشان بتاتا ہے کہ موت سے قبل اس کے ساتھ کیا ہوا۔ مقتول اداکارہ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس رپورٹ کی روشنی میں دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

      منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب

      ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.