لاہور (آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کیساتھ کرکٹ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کردیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ سری لنکاکرکٹ سیپاکستان کا بہت قریبی تعلق ہے۔ ،حالیہ دورہ اچھی یادوں اورکئی ریکارڈز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان قریبی رابطہ ہے اورآئندہ تین سال کے فیوچر ٹور پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،امید ہیکہ آنے والے برسوں میں شائقین کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش میں سہ ملکی سیریز کی تجویز بھی دے چکا ہے،پاکستان مستقبل میں کرکٹ کے مزید دلچسپ مقابلوں کا منتظر ہے۔
سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی

