واشنگٹن(این این آئی)امریکی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو اکثریتی رائے سے مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں طویل بحث کے بعد رائے شماری کرائی گئی جس میں قرارداد کے حق میں اڑتالیس جبکہ مخالفت میں اکیاون ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد یہ بل ناکام ہو گیا۔یموکریٹک سینیٹرز نے کہا کہ امریکی آئین کے تحت کانگریس کی باضابطہ منظوری کے بغیر کسی بھی ملک کے خلاف جنگ مسلط کرنے کا اختیار صدر کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ ری پبلکن اراکین کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خطے میں امریکی مفادات، اتحادیوں کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ کے ہاتھ باندھنا قومی سلامتی کے منافی ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ آئندہ برس کے آغاز تک موخر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اسرائیلی قیادت کی جلد بازی پر بھی تنقید کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کوئی جلدی نہیں ہے، وہ اس حوالے سے آئندہ سال تک انتظار کریں گے کیونکہ امریکا کے پاس ایران کے منجمد اربوں ڈالر، سمندری ناکہ بندی کا موثر ہتھیار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اتحادی ممالک فوری کارروائی کے خواہشمند ہیں تاہم واشنگٹن اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اس تازہ بیان سے مشرقِ وسطی میں فوری بڑی جنگ کے خدشات فی الحال ٹل گئے ہیں، سفارتی ذرائع کو مزید وقت مل گیا ہے جبکہ ایرانی قیادت نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکا قابلِ تصدیق انداز میں ایران کی جائز شرائط تسلیم نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی اہم سمندری گزرگاہ کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران سے جاری کردہ سرکاری بیان میں ایرانی حکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ مکمل طور پر حل ہونے سے قبل تہران کسی بھی قسم کے جوہری مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں جاری جارحیت، معاشی ناکہ بندی کے جواب میں ایران نے اپنے دفاعی، جغرافیائی حقوق کا استعمال کیا ہے جس کی مکمل ذمہ داری واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔ عالمی توانائی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مصروف آبی گزرگاہ کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور مائع گیس کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے، بحری کرایوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی و میزائل فورس کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے جدید میزائلوں کی تیاری اور ان کی تعیناتی پر ایران کو کسی قسم کی بیرونی پابندی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران سے جاری کردہ سرکاری بیان میں ایرانی کمانڈر نے واضح کیا کہ ملک کی مسلح افواج خطے میں کسی بھی ممکنہ جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر چوکس و تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل یونٹس کی انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں، اگر دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو خطے میں جہاں بھی اس کے فوجی اڈے یا مفادات موجود ہوں گے انہیں تباہ کن جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عسکری مبصرین کا کہنا تھا کہ ایران کے اس سخت عسکری اعلان نے مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
قرارداد
بریکنگ نیوز
- کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا
- سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد مسترد
- پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
- امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو 19 سال قید
- میران شاہ:فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا دورہ کے موقع پر افسران اور جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو
- KP پولیس فرنٹ لائن فورس استقامت اور قربانیوں پر فخر فیلڈ مارشل
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل ارسلان برکات کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- پاکستان ترکیہ کے مابین توانائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم
- ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے
- اقوام متحدہ میں بھارت کے غیرسفارتی ‘بے بنیاد ریمارکس توجہ کے لائق نہیں:دفتر خارجہ
- شہبا زشریف کو 2 بار وزیر اعظم بنوایا چاہتا ہوں 5 سال پورے کریں بلاول بھٹو
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
- عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
- دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
- اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
- کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
- گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
- لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
- چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
