Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سنگاپور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سنگاپور کی نائب وزیراعظم اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک
    • وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 ء کے حوالے سے اظہار خیال کر رہی ہیں۔
    • دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ساہیوال سے مبینہ بھارتی ایجنٹ گرفتار
    • نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب؛ پارلیمان کی اہم کرسی بھی ہاتھ سے گئی
    • اسحق ڈار کی چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
    • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کےہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
    • پٹرول مزید 3روپے ڈیزل 3 روپے سستا
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب میں تنازعات حل کیلئے پنچایت نظام متعارف کرانیکا فیصلہ
    • پنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا
    • حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا
    • کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔
    • پاکستان’ چین کا سکیورٹی تعاون، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق
    • ایران کو کویت میں علی السام فوجی اڈے پر حملہ امریکی ڈرون میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی
    • امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا
    • ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
    • قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے،m جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کی وصولی میں 2 ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت اقتصادی امور نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران حکومت نے 1637 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 988 ارب روپے زیادہ ہیں۔اکتوبر 2026 میں حکومت نے 122 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔ ان میں سے 90 ارب روپے بجٹ سپورٹ اور شارٹ ٹرم قرضوں کی مد میں موصول ہوئے، جبکہ پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت 24 ارب 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران قرضوں کے حصول میں 10 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 3 ارب ڈالر کے نئے بانڈز بھی جاری کیے۔ ان میں سے ایک ارب 75 کروڑ ڈالر کے بانڈز پر شرح منافع 7.5 فیصد مقرر کی گئی ہے، جن کی میچورٹی 2032 میں ہوگی۔ ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کے بانڈز پر 7.9 فیصد شرح منافع ادا کیا جائے گا اور یہ 2036 میں میچور ہوں گے۔ تین ارب ڈالر کے بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے اکتوبر 2026 میں 44 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے، جبکہ ستمبر 2026 میں اس مد میں 31 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سالانہ بنیادوں پر سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے اکتوبر کے دوران چین سے 30 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے ضمانتی قرضے موصول ہوئے، جبکہ اکتوبر میں سعودی عرب نے پاکستان کو ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔ فرانس سے 2 کروڑ ڈالر اور جرمنی سے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت بھی حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے آئی ڈی اے پروگرام کے تحت چار ماہ میں 42 کروڑ 75 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 17 کروڑ ڈالر اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر حاصل کیے گئے۔اسلامی ترقیاتی بینک نے چار ماہ کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جبکہ اسی بینک سے شارٹ ٹرم فنانسنگ کی مد میں مزید 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوئے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سنگاپور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سنگاپور کی نائب وزیراعظم اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔

      سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

      وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 ء کے حوالے سے اظہار خیال کر رہی ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.