پشاور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج جیل منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیاگیا تھا۔گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے جہاں تینوں رہنماں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتاری کے وقت صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس تھری ایم پی او کے آرڈر موجود ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتار کیا گیا؟صحافی کے سوال پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ میرے پاس تھری ایم پی او آرڈر موجود ہے، پولیس کے مطابق تینوں رہنماں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماں کی ریڈیو حملہ کیس میں درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتارکرنے کی کوشش کی تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلا نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا تھا، اس دوران تیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش اور عرفان سلیم ہائی کورٹ بار روم میں موجود رہے۔پی ٹی آئی رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچے، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تاہم ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر موجود رہے بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کے لیے بارروم آئے اور ان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماں کوحراست میں لیکر اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔
