لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے جاری بحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کا تناظر الگ ہے اور ریفرنڈم غیرآئینی اقدام ہوگا ، لہٰذا اپنی مرضی کا ماحول بنا کر زور زبردستی سے بات نہیں بنے ی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میںچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، معاشی مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم کولیپس کرنے کا مسئلہ ہم نے شروع نہیں کیا، میرے بھائی محسن نقوی نے سسٹم کولیپس کی بات شروع کی، کیاسسٹم ری سیٹ ہونے پر بات کرنے کا حق صرف محسن نقوی کو ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی بات بھی ہم نے نہیں کی، ایک بحث شروع کی گئی جس پر میں نے اپنا موقف دیا، پریس کانفرنس میں دھمکی نہیں دی بلکہ خطرے سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے ذریعے صوبے بنانے کی بات کی گئی، بڑا سٹیک ہولڈر ہونے کے باوجود مجھ سے مشورہ نہیں کیاگیا، صدرزرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں نئے صوبوں پر بات چیت نہیں ہوئی ہے، ایوان صدر نے بھی وضاحت کی کہ ملاقات میں صوبوں پر بات نہیں ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے انتخابات میں اپوزیشن دھاندلی کے الزام لگاتی تھی اور حکومت مسترد کرتی تھی لیکن یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن اورحکومتی نمائندے بھی کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد وفاقی حکومت سے کوآرڈی نیشن تھا، ریفرنڈم غیر آئینی ہے، آرٹیکل239-اے میں سب کچھ واضح ہے، آئین کو سائیڈ پر رکھ کر ریفرنڈم کرانا مناسب نہیں ہوگا، آئین میں دیا گیا طریقہ کار پورا کیے بغیر ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کی حیثیت اور جنوبی پنجاب صوبے کا ایک الگ تناظرہے، جنوبی پنجاب کے صوبے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین نظرانداز کرکے مرضی کا ماحول بنا کر زورزبردستی سے بات نہیں بنے گی، انتخابی اصلاحات ہونے ہیں تو اس سے پہلے ریفرنڈم یا نیاالیکشن ہو یہ کیسے ممکن ہے اور کیسے ممکن ہے اس نظام میں ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی اصل رائے سامنے آئیگی۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سندھ کے عوام سے نہیں پوچھا جاسکتا کہ پنجاب میں نیا صوبہ ہونا چاہیے یا نہیں، کہیں اور بھی نہیں پوچھا جاسکتا کہ سندھ میں نیا صوبہ ہونا چاہیے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ اور الیکشن کاعمل تاریخ میں اتنانیچے نہیں گیا جتنا آج ہے، کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اس نظام میں شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی پارلیمانی سیاست کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے، اگر ہم پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں نہ لیتے تو کسی اور جماعت کو مل جاتیں۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو پورے ملک میں پھیل چکا۔
بلاول

