اسلام آباد (آئی این پی ) آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ان لینڈ ریونیو اورمحکمہ کسٹمز میں 242 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، ایف بی آر کے انٹرنل کنٹرول سسٹم کا کمزور قراردے دیا گیا۔ سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی، پنیلٹی سرچارج کی وصولی، ضبط شدہ سامان کی نیلامی میں بھی مسائل سامنے آگئے۔دستاویز کے مطابق 527 ٹیکس کیسز میں 117 ارب 77 کروڑ روپے سپر ٹیکس کم وصول ہوا۔ فیلڈ دفاتر نے 159 افراد کو 41 ارب 78 کروڑ کا ان پٹ ٹیکس کریڈٹ غلط دیا۔ 601 کیسز میں 15 ارب 29 کروڑ روپے جبکہ 870 کیسز میں 13 ارب روپے سے بھی زائد کا سیلز ٹیکس شارٹ فال رہا۔ 12 ارب 78 کروڑ روپے کی ضبط شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان ڈسپوز آف کرنیمیں گھپلے اور 14 کیسز میں 4 ارب 84 کروڑ روپے کے ناجائز ڈپریسی ایشن کلیم کی ادائیگی کابھی انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق تقریبا 2 ارب روپے کی ان پٹ ٹیکس کی غلط تقسیم ۔ 22 افراد سے ایک ارب 73 کروڑ روپے کم ٹیکس وصول کیا گیا۔ درآمد مال کی غلط درجہ بندی اور کم قیمت لگانیسیقومی خزانے کو 3 ارب 56 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق بارہا نشاندہی کے باجود کئی سال سے وہی غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں۔ بلیک لسٹڈ لوگوں کی انوائسزکی نگرانی، اندرونی کنٹرول مضوبط بنانے اور ناجائز کلیمز روکنے کی سفارش کی گئی۔ کیش انعام کے اصولوں پر سخت عملدرآمد کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
بریکنگ نیوز
- مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
- تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
- بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
