اسلام آباد(پ ر)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی اور دیگر متعلقہ سنئیر افسران کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ کیا۔متعلقہ سنئیر افسران اور آرکیٹیکٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو بابر پارک منصوبے پر تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ علامت بابر پارک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ازبک ڈیزائنرز اور ماہرین کے تعاون سے بابر پارک کو عالمی معیار کا تفریحی مقام بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہریوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے پارک میں اعلی معیار کے جوگنگ ٹریکس بھی تعمیر کئے جارہے ہیں اور پارک میں مختلف کھیلوں کی سہولیات پر کام جاری ہے جن میں ٹیبل ٹینس، پیڈل ٹینس، بیڈ مینٹن اور دیگر کھیلوں کے کورٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسی طرح بچوں کیلئے کڈز پلے ایریا جسمیں مختلف جھولے نصب کئے جارہے ہیں اور شہریوں کیلئے پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری بھی تعمیر کی جاری ہے۔ جبکہ پارک میں بیٹھنے کیلئے بینچز اور صفائی ستھرائی کیلئے ڈسٹ بینز نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ بابر پارک میں دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری بھی کی جارہی ہے اور پارک کے چاروں اطراف فینس نصب کرنے کیساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ بروقت تکمیل کے بعد بابر پارک کا شمار دارالحکومت اسلام آباد کے پر سکون اور نمایاں تفریحی مقامات میں شمار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر پارک دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی دوستی اور روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔
بریکنگ نیوز
- بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
